Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جیٹ فیول سستاہوگیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس کمرشل ہوابازی کے شعبے کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول سستا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی سے ایوی ایشن سیکٹر کو کچھ ریلیف ملے گا اور ممکنہ طور پر فضائی آپریشنز کے اخراجات میں کمی آ سکتی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز حکومت نے عوام پر بوجھ بڑھاتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے اسے 380 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں صرف ایک ماہ کے دوران حیران کن حد تک اضافہ

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 270 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف جیٹ فیول کی قیمت میں کمی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے مثبت پیش رفت ہے، تاہم دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر عام صارفین اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں