Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے کی قیمت میں ایک بارپھر تاریخی اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

کراچی(سٹاف رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 517 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے کا ہو گیا۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 223 روپے بڑھ کر 8072 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 111 ڈالر اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 666 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں