Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

ایک اور موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیاں سستی کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)چنگان ماسٹرموٹرز کمپنی کا اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ کمی کا اعلان ۔

اوشان ایکس 7 فیوچر سینس اڑھائی لاکھ روپے کی کمی ، 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوجائے گی ،اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں بھی اڑھائی لاکھ روپے کی کمی 82 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی،ایلسون لومیرے کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی کمی سے 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر آگئی

ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے روپے کمی سے 43 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی،ایلسون کمفرٹ ایم ٹی کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ کی کمی اب صارفین کو 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی،ایم 9 سرپا کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے کمی سے 21 لاکھ 79 ہزار روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں