Search
Close this search box.
بدھ ,10 جون ,2026ء

ہونڈا سوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتوں کا اعلان

کراچی(کامرس ڈیسک)ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

چند روز قبل کمپنی نے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت کئی دیگر تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ہونڈا کی جانب سے بکنگ قیمتیں جاری کی گئی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ سِوک فیس لفٹ کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

پاکستان میں ہونڈا سِوک فیس لفٹ کی تعارفی قیمتیں۔ یہ قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔

ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ: 84,99,000 روپے

ہونڈا سِوک اورئیل: 88,34,000 روپے

ہونڈا سِوک آر ایس: ایک کروڑ ایک لاکھ روپے

کمپنی کے مطابق یہ قیمتیں تعارفی ہیں جو محدود مدت کے لیے برقرار رہیں گی۔ اس کے بعد ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
مزیدپڑھیں:کرنسی مارکیٹ میں ہلچل،ڈالر نیچے،اماراتی درہم اور سعودی ریال اوپر

یہ بھی پڑھیں