کراچی (اوصاف نیوز) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 280.12 روپے سے بڑھ کر 280.11 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.15 روپے، یورو 8 پیسے اضافے سے 331.62 روپے، برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے اضافے سے 380.66 روپے، یو اے ای درہم 7 پیسے اضافے سے 77.27 روپے اور سعودی 1 روپے 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:خطرے کی گھنٹی بج گئی، مرغی کے گوشت کا سنگین بحران کا خدشہ




