Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

واحدسپرپاورکاگھمنڈ

(گزشتہ سے پیوستہ)
جوبائیڈن نے اب تک ایساکچھ نہیں کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ وہ امریکاکونئی بلندیوں پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔ وہ بھی ٹرمپ کی طرح بظاہر اس سیاسی بصیرت سے محروم دکھائی دیئے جو کسی امریکی صدر کیلئے لازم سمجھی جاتی تھی مگراس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ وہ اپنی شخصیت کاکوئی تاثر چھوڑنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔چند ایک معاملات میں انہوں نے’’ٹرمپ بڑھک‘‘سے ہٹ کرعمل کے میدان میں اعتدال پسندی کاثبوت دیاہے مگرمجموعی طورپر وہ اپنے اقوال واعمال سے امریکی فکرکومتاثرکرنے میں تھوڑے بہت کامیاب ضرورہوئے ہیں۔یہ بات محسوس کی جارہی ہے کہ امریکانے جن اصولوں اورطریق کار کو اپناکراب تک عالمی سیاست ومعیشت میں اپنی بالادستی کسی نہ کسی طور برقراررکھی ہے انہیں جوبائیڈن نے متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور کسی حد تک کامیاب رہے ہیں جبکہ ٹرمپ کادعویٰ تھا کہ جوکچھ وہ سوچتااورکرتاتھا،اس سے امریکا کی طاقت اوردولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا اورعالمی سیاست ومعیشت میں امریکی بالا دستی برقرار رہی مگردرحقیقت ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکاکومجموعی طورپرخاصا نقصان پہنچا۔پالیسی ساز اب یہ بات شدت سے محسوس کررہے ہیں کہ دراصل ٹرمپ کے آنے کے بعدسے امریکا کی سب سے بڑی طاقت والی حیثیت متاثر ہوئی ہے اورجوکچھ وہ کہتارہا،اس کے وہ اثرات رونما نہیں ہوئے جو ہونے چاہیے تھے۔امریکیوں کواچھی طرح اندازہ ہوگیاکہ ٹرمپ کی پالیسیوں سے عالمی سطح پرامریکا کی پوزیشن قابل ذکرحد تک متاثرہوئی اوراب ایسے شخص کودوبارہ ایسی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
امریکی پالیسی سازیہ دعوی بھی کرتے ہیں جس سے بڑی حدتک واضح اختلاف کیاجاسکتاہے کہ امریکانے چارنسلوں تک دنیاکو ایک ایسانظام دیا ہے جس نے امن،خوش حالی، استحکام اور جمہوریت کی راہ ہموارکی ہے۔یہ بات دیگرنظام ہائے سیاست سے موازنے کی صورت میں کہی جارہی ہے۔امریکانے عالمی سیاست ومعیشت پر جو بالادستی پائی وہ اس کی سخت قوت کانتیجہ تھی۔ امریکاکے پاس بے مثال قوت تھی اوراس قوت کو بھرپوراندازسے بروئے لانے پربھی خاطرخواہ توجہ تودی گئی لیکن اپنی ظاالمانہ پالیسیوں کے سبب اپنے ارد گردنفرتوں کے پہاڑبھی کھڑے کرلئے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعدامریکانے باضابطہ عالمی طاقت کی حیثیت اختیارکی۔ایسانہیں کہ سردجنگ کے زمانے میں سابق سوویت یونین کے ہوتے ہوئے امریکا کی عالمی حیثیت اتنی مضبوط تھی جسے چیلنج نہ کیاجاسکتا تھاتاہم دنیا دوواضح عالمی قوتوں کے درمیان تقسیم تھی۔بظاہرامریکانے غیر معمولی عسکری قوت کے ذریعے پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن سرد جنگ کے خاتمے کے بعدامریکاکی عسکری قوت مزید بڑھ گئی۔عالمی معیشت میں بھی اس کا حصہ اس قدر بڑھ گیاکہ ایک مرحلے پر امریکی خام قومی پیداوار عالمی خام قومی پیداوارکاپچیس فیصدتھی۔دنیانے کسی ایک ملک کوباقی دنیا کے مقابلے میں اس قدر طاقتور کبھی نہیں دیکھالیکن امریکاکویہ مقام کبھی نہ ملتا اگرسوویت یونین افغانستان میںجارحیت کی غلطی نہ کرتااورپاکستان جیسااتحادی امریکاکی بھرپور مدد نہ کرتالیکن امریکانے اپنی سابقہ تاریخ دہراتے ہوئے پاکستان کے ساتھ وہی سلوک کیاکہ جونہی سابقہ روس شکست وریخت سے دوچار ہوا، امریکا وعدہ خلافی کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کوبیچ منجدھار میں چھوڑکرفوری طور پر پاکستان کے مخالف کیمپ کوگلے لگالیاکیونکہ بھارت نے بھی پانچ دہائیوں سے ایک وفادارساتھی روس سے آنکھیں پھیرکرامریکاکے قدموں میں پناہ لے کر اپنی برہمنی روایت کوقائم رکھاجس کاحال روسی وزارتِ خارجہ نے بھرپورگلہ کا اظہار بھی کیاہے۔
لیکن قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ مکافاتِ عمل نے چندبرسوں کے دوران امریکی بالا دستی کیلئے بہت سے خطرات پیداکر دیئے ہیں۔اب چین، روس اوردیگرممالک ابھرکرسامنے آئے ہیں مگراس کے باوجودامریکاسمجھتاہے کہ اس کی عسکری اورمعاشی قوت اب بھی اس قدرہے کہ وہ عالمی سیاست ومعیشت پرنمایاں حد تک متصرف ہے اورامریکی قیادت اب بھی دنیابھرمیں معاملات کو الٹنے اورپلٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پرامریکاچاہتاتو ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتاتھاجوصرف اس کیلئے کارگر ہوتی اوراسے زیادہ سے زیادہ عسکری ومعاشی قوت سے ہمکنارکرتی مگرپالیسی سازوں نے ایک ایسابین الاقوامی نظام ترتیب دینے پرتوجہ دی جس کے ذریعے صرف امریکابھرپور استحکام سے ہمکنار نہ ہوبلکہ مجموعی طورپرتمام خطے ترقی کریں، خوشحالی پائیں اورخاص طورپرہم خیال ممالک زیادہ مستفیدہوں۔اس بین الاقوامی نظام کوچلانے کیلئے ادارے معرض وجودمیں لائے گئے، پروگرامز ترتیب دیے گئے۔یوں اب تک بین الاقوامی نظام کے معاملے میں امریکاعالمی راہنماکی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔ امریکانے عسکری اتحاد تشکیل دیے۔ کوشش کی گئی کہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کوزیادہ سے زیادہ محفوظ بنایاجائے۔یہ سب کچھ عالمی سطح پرامن برقراررکھنے کی خاطر کیا گیا، مگر درحقیقت امریکایہ چاہتاتھا کہ ایک ایسی دنیا تشکیل دی جائے جس میں وہ خودزیادہ آسانی سے ترقی واستحکام سے ہمکناررہ سکے۔
دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر امریکا چاہتا تو ایسی حکمت عملی ترتیب دے سکتاتھاجوصرف اس کیلئے نہیں بلکہ اس کے قریبی اتحادیوں کیلئے بھی کارگر ہوتی اورامریکازیادہ سے زیادہ عسکری ومعاشی قوت سے ہمکنارہوتامگرپالیسی سازوں نے ایک ایسا بین الاقوامی نظام ترتیب دینے پرتوجہ دی جس کے ذریعے صرف امریکانہ صرف بھرپور استحکام سے ہمکنارہو اوراس کے اتحادی مجموعی طور پر خطے میں ترقی اورخوشحالی کیلئے اس کی بالادستی قبول کریں اورخاص طورپرہم خیال ممالک اس کی ہر پالیسی میں اس کے ہمنواہوں جس طرح مشرقِ وسطی میں مسلم ممالک اورافغانستان کی تباہی میں اس کے تمام اتحادیوں نے اس کابھرپورساتھ دیا۔ اس بین الاقوامی نظامورلڈآرڈرکوچلانے کیلئے ادارے معرض وجودمیں لائے گئے، پروگرامز ترتیب دیے گئے، یوں اب تک بین الاقوامی نظام کے معاملے میں امریکاعالمی رہنما کی حیثیت اختیار کرنے کے راستے پرگامزن ہے۔امریکا نے عسکری اتحاد تشکیل دیے اورکوشش کی گئی کہ بین الاقوامی تجارتی راستوں کواپنے مفادات کیلئے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جائے۔یہ سب کچھ عالمی سطح پرامن برقراررکھنے کے نام پرکیاگیالیکن اب اقوام عالم یہ سمجھ چکے ہیں کہ درحقیقت امریکا یہ چاہتاتھاکہ ایک ایسی دنیاتشکیل دی جائے جس میں وہ خودزیادہ آسانی سے ترقی واستحکام سے ہمکناررہ سکے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعدکی دنیاکواپنی مرضی کے سانچے میں ڈھالنے کی امریکی مساعی درحقیقت صرف اس مقصدکے تحت تھیں کہ عالمی سیاست ومعیشت میں اس کی بالادستی قائم ہو اورمسقل بغیرکسی چیلنج کے برقراررہے۔اسی لئے کویت عراق جنگ کے بعدجارج بش اول نے یہودی نژاد ہنری کسینجرکے تشکیل کردہ نیو ورلڈ آرڈر پروگرام کومتعارف کرانے کے بعد امریکا نے جوعالمی نظام پراس قدرزوردیاتواس کابنیادی سبب یہ ہے کہ وہ معیشت،عسکری قوت اور سفارت کاری کے میدان میں اپنی پوزیشن زیادہ سے زیادہ مستحکم رکھنا چاہتاہے۔اس کیلئے وہ جو دنیا تشکیل دینے میں مصروف ہے،اس کاواحدمقصد اکیلے ہی اس سے بھرپوراستفادہ مقصودہے تاکہ عالمی معیشت کواپنی مرضی کے مطابق چلاکرامریکا اپنی طاقت میں بے پناہ اضافہ کرکے عالمی بالادستی کویقینی بنائے۔
یہ نکتہ نظراندازنہیں کیا جاناچاہیے کہ امریکا نے عالمی سیاست ومعیشت میں اب تک جو بھی مرضی کے فیصلے کیے ہیں ان کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کیلئے زیادہ طاقت استعمال نہیں کی۔ وہ اگرچاہتاتواپنی طاقت کے ذریعے غیر معمولی حد تک اپنی مرضی کے فیصلے کرسکتاتھامگراس کے بجائے کم استحصالی اندازاختیارکرکے امریکانے ان تمام ممالک کومجوزہ مفادات میں کچھ حصہ ضرور دیا جوعالمی نظام کے حوالے سے اس کے تصورات کوقبول کرنے کیلئے تیارتھے۔دیگرسپرپاورز کے مقابلے میں امریکانے طاقت کے ذریعے بات منوانے پرکم توجہ دی۔امریکاکے بہت سے شراکت داراس امرکابرملااعتراف کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی معاملے میں امریکاکی بالادستی سے اتنا نہیں ڈرتے جتنااس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں امریکامعاملات سے الگ تھلگ نہ ہوجائے اورپھران ممالک کودیگرقوتوں کے ساتھ بھی سرد جنگ کاسامناکرنا پڑے!(جاری ہے)

یہ بھی پڑھیں