Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سیف اللہ خالد بن ولیدؓ ناقابلِ شکست سپہ سالار

یہ ان واقعات کا ذکر ہے جنہوں نے حضرت خالد بن ولیدؓ کو تاریخِ اسلام کا روشن ستارہ اور دنیا کے بے مثال جرنیلوں میں شامل کر دیا۔
قبولِ اسلام کا روح پرور واقعہ (6ھ628:ء)
صلح حدیبیہ کے بعد جب فضا نرم ہوئی، خالد بن ولیدؓ‘ جو اس وقت قریش کے سب سے ذہین اور بہادر کمانڈر سمجھے جاتے تھے‘ غور و فکر میں مشغول ہوئے: کیا میں اس ہستی کے خلاف لڑ رہا ہوں جو سچائی، عدل اور رحمت کا علمبردار ہے؟
چنانچہ اپنے دوست عمرو بن العاصؓ کے ہمراہ مدینہ روانہ ہوئے۔ جب رسول اللہ ﷺ کے سامنے حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا:’’خالد! مجھے یقین تھا کہ تم جیسے عقل مند شخص کو جلد ہی ہدایت مل جائے گی۔‘‘
خالدؓ نے عرض کیا:یا رسول اللہ ﷺ! جو کچھ میں نے اسلام سے قبل کیا، کیا وہ سب معاف ہوگا؟آپ ﷺ نے فرمایا:اسلام سے پہلے کے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔تب خالدؓ نے وہی تلوار پیش کی جو کبھی اسلام کے خلاف چلی تھی اور کہا:اب یہ تلوار صرف اللہ اور اس کے رسولﷺ کے لیے ہے۔
عشقِ رسول ﷺ اور وفاداری:غزوہ مئوتہ( 8ھ:) جب زیدؓ، جعفرؓ اور عبداللہ بن رواحہؓ شہید ہو چکے تو خالد ؓنے علم سنبھالا اور دشمن کے بے شمار لشکر کے سامنے عظیم حکمت عملی سے اسلامی فوج کو بچا کر واپس لے آئے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا‘خالد اللہ کی تلوار ہے ۔سیف من سیوف اللہ۔
فتح مکہ( 8ھ)‘خالدؓ کو قبیلہ بنو سلیم کے لشکر کی قیادت سونپی گئی۔ آپ نے مشرقی جانب سے بغیر خون بہائے شہر پر قبضہ کیا، جو حکمتِ عملی کا عظیم مظاہرہ تھا۔.
خلافتِ ابوبکرؓ: فتوحات اور ارتداد کا خاتمہ‘جھوٹے نبیوں کا قلع قمع: طلیحہ اسدی، سجاح، اسود عنسی، اور مسیلمہ کذاب جیسےجھوٹے مدعیانِ نبوت کو شکست دی۔یمامہ کی جنگ: شدید قربانیوں کے بعد خالد ؓنے مسیلمہ کو قتل کر کے اسلام کی وحدت کو بچایا۔ایک ماہ میں 15 فتوحات: ارتداد کے فتنوں کا خاتمہ کیا۔
ایران کی فتح کا آغاز (12 ۔13 ھ): ولاجہ، الیس اور مذار کی جنگوں میں صرف چند ہزار مجاہدین کے ساتھ ایرانی سلطنت کے منظم لشکروں کو شکست دی۔نہر الدم (خون کی نہر)70,000 ایرانی مارے گئے۔ لیکن خالد ؓنے صرف برسرِ جنگ مخالفین کو قتل کیا۔ ظلم سے باز رہے۔
شام و روم کی فتوحات:یرموک کی فتح (15 ھ)40,000 رومیوں کے مقابل 4,000 مسلمان۔ خالدؓ کی قیادت میں 6 دن کی جنگ کے بعد دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔خالدؓ نے فرمایا:ہم موت سے ویسے ہی محبت کرتے ہیں جیسے تم زندگی سے کرتے ہو!
جنگی حکمت عملی کے نمایاں پہلو:دشمن کی معلومات حاصل کرنے میں مہارت۔فوجی تربیت، خاص طور پر تیر اندازی، تلوار بازی اور گھڑ سواری۔ نفسیاتی جنگ دشمن کے دلوں میں خوف۔ فوری فیصلہ سازی اور بولتے حالات میں چابکدستی۔
شجاعت کے درخشاں واقعات:غزوہ مئوتہ میں 9تلواریں ٹوٹیں، مگر خالدؓ لڑتے رہے۔ یرموک میں شدید زخمی ہونے کے باوجود میدانِ جنگ نہ چھوڑا۔قادسیہ میں ہاتھیوں کی یلغار کو حکمتِ عملی سے ناکام بنایا۔
نظامِ جنگ میں اصلاحات:ہر لشکر کا علیحدہ جھنڈا مقرر کیا۔فوجی طبابت کا نظام قائم کیا۔ رسد، اسلحہ، تربیت اور مواصلات کو منظم کیا۔ عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔
عبادت، تقوی اور انکساری کا پیکر:مالِ غنیمت سے پرہیز۔راتوں کو قیام، دن کو جہاد۔ دشمنوں کے ساتھ بھی انصاف۔فرمایا:یہ سب کچھ اللہ کے حکم سے ہے، میں کچھ نہیں۔
وفات اور وصیت (21ھ642ء) حمص (شام) میں وفات پائی۔ آپ کا مزار آج بھی مرجع خلائق ہے۔فرمایا:زندگی میں سو سے زائد جنگیں لڑیں، مگر موت بستر پر لکھی تھی۔ میری تلوار میرے ساتھ دفن کرنا، وہ اللہ کے سامنے میری گواہی ہوگی۔قبر پر لکھوایا:ھذا قبر خالِد ھل یبقی خالِد؟یہ خالد کی قبر ہے، کیا کوئی خالد ہمیشہ رہتا ہے؟
سبق آموز نکات:ایمان کی طاقت: نیت خالص ہو تو دشمن بھی دوست بن سکتا ہے۔قیادت کی صفات: خلوص، عدل، جرات اور فہم۔توکل علی اللہ: کامیابی کا راز صرف عددی قوت میں نہیں، اللہ کی مدد میں ہے۔پیغامِ تاریخ: نیت اللہ کے لیے ہو تو مٹی سے بھی بجلی نکلتی ہے۔
حضرت عمرؓ کا قول:عورتیں خالد جیسے بہادر کو دوبارہ جنم نہ دے سکیں گی!مشہور عربی اشعار خالد بن ولیدؓ کی شان میں۔
ترجمہ:جنگ چھڑتے ہی خالدؓ شیر کی طرح کود پڑتے، ان کی تلوار سے ظلم چھٹ جاتا اور نور پھیلتا۔ میدان میں وہ گردباد کی مانند صفوں کے درمیان دکھائی دیتے یقینا وہ اللہ کی تلوار تھے۔ایک اور شعر۔ترجمہ:خالد کی تلوار ہمیشہ بے داغ رہی؛ میں بچپن سے ان کے کارنامے کتابوں میں عشق سے پڑھتا آیا ہوں۔
شعر:ترجمہ:سفرنامے اور شاعری تم سے شرف یاب ہوئے، اور خطے تمہارے جہاد سے معطر ہو گئے۔
101یا 100معرکے؟ حقیقت کیا ہے؟عام طور پر کہا جاتا ہے کہ خالدؓ نے 100 سے زائد معرکے لڑے اور کبھی شکست نہ کھائی۔مستند مورخین کے مطابق 50 بڑی جنگیں یقینی طور پر ان کی قیادت میں ہوئیں جن میں فتح خالد بن ولیدؓ کا نصیب رہا ۔اور چھوٹی مہمات سمیت مجموعی تعداد تقریبا 100 ہے جن سب میں وہ ہمیشہ فاتح رہے۔
Wikipediaکی List of undefeated military leaders میں حضرت خالدؓ کو 7ویں صدی کے بے شکست عظیم جرنیل کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے رومی اور ایرانی سلطنتوں اس وقت کی دو سپر پاورز کو اللہ پر توکل اور عسکری حکمت سے بیک وقت شکست دی، جو انسانی تاریخ کا عظیم معجزہ ہے۔
ذاتی مشاہدہ‘ راقم منصور ملک کو حمص، شام میں حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزار پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہ لمحہ ایک روحانی وجد کی کیفیت لے کر آیا۔میری زبان سے بے ساختہ الفاظ نکلے:اے سیف اللہ! کہاں ہے وہ تلوار جس نے روم و فارس کو فتح کیا؟ آج وہی روم ہم پر حاوی ہے۔ ہمیں پھر وہی ایمانی قوت اور مردانہ تلوار عطا فرما دیجیے!

یہ بھی پڑھیں