Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آج بروزپیر15ستمبر آپ کا دن کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر15ستمبر2025آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی صحت کا مسئلہ رہےگا ان دنوں پٹھوں کے امراض معدے اور آنکھوںکے حوالے سے صورتحال ٹھیک نہیں رہےگئی،علاج کروایں اپنی نظر اتاریں اور آج کل یا حیی یا قیوم کا ورد کرتے رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی پرانے تعلق تھے وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہے ہیں آپ زبردستی ان کو برقرار نہ رکھیں اور کوشش کریںکہ صرف اپنے ضروری کاموں پر توجہ دی جائے توآپ کے لئے بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ اب ایک بڑی مشکل سے نکلے ہیں، قدرتی مدد ملی ہے اب جان بوجھ کر خود کو کسی مشکل میںنہ ڈالیں،چند دن خاموشی ضروری ہے ورنہ پھر فیصلہ ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی دِنوں سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے انشاءاللہ ان کا کوئی اہم اور اچھا سلسلہ بن سکتا ہے اور آپ کی مالی پوزیشن بھی اب مضبوط ہو گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک شخص پر بھروسہ کر کے مت چلیں وہ نقصان دہ سکتا ہے ان دِنوں ویسے ہی مخالفت والا خانہ کھلا ہوا ہے، جو آپ کے لئے سخت مشکل پیدا کر سکتا ہے صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب وہ لوگ بھی کھل کر سامنے آ سکتے ہیں جو عرصہ دراز سے خاموشی سے وار کر رہے تھے آج کا دن اپنی حفاظت کا ہے پھر وہ جان ہو یا عزت محتاط رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بار پھر نظر بد کا سامنا ہے اس کے اثرات صحت پر سب سے زیادہ ہیں جو لوگ کسی بھی بندش کو محسوس کر رہے ہیں وہ سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی دردِ سر رہ چکے ہیں اور اب بھی کسی وقت بن سکتے ہیں آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے لئے کتنے خطرناک ہیں، غور کرنے کی ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنی مرضی جو چاہے کرتے چلیں، حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہو گا اور دوست و دشمن کی پہچان بھی رکھنی ہوگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج ایک اہم پیغام مل سکتا ہے آپ کو شاید کسی جانب سے مالی فائدہ حاصل ہو اور ان دِنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے جو بڑی ضرورتیں انشاءاللہ پوری کرے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان لوگوں نے آپ کو کچھ نہیں دینا ساری زندگی جن کےلئے مرتے رہے ہیں آج بھی وہ آپ کے نہیں ہیں،اپنی زندگی خود بنانے کےلئے اللہ کا نام لےکر خود ہی کاشش کرے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے آپ صدقہ دیں،سورہ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھا کریں اور کوشش کریں کہ آپ بعد نمازِ مغرب گھر سے باہر کم ہی نکلے ۔

مزید پڑھیں۔معروف برطانوی باکسررکی ہیٹن انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں