Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی طور پر آج کسی جانب سے ایک فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا اب وہ آسان ہو گا مگر خاندانی تعلقات ابھی بہتر نہیں ہو رہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں اختلاف بڑھ جانے کا خدشہ ہے جان بوجھ کر آپ کے حق کو دبایا جا رہا ہے اور کچھ خواتین بھی شرارت کر نے میں مصروف ہیں محتاط انداز سے چلنا ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں وہاں ایسا معاملہ نہیں ہے شک ہے کہ آپ کو دھوکہ دےدیا جائے گا اس لئے آج ہر مشکوک فرد سے فاصلہ ہی رکھیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک بار پھر صورتحال میں تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے اب اُن کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے انشاءاللہ

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات پر نظر رکھیں اس وقت بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے،آپ کی آنکھیوں کے سامنے بہت کچھ ہے جس کی آپ کو خبر نہیں ہے آپ لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریںتو یہ بہتر رہے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم ضرورت پوری ہونے کی اُمید ہے آپ جس پر اعتبار کرنا چاہ رہے ہیں وہ کافی حد تک ٹھیک ہے اس وقت آپ کو صرف اور صرف اپنے مستقبل کو سامنے رکھ کر چلنا ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے آپ کو صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے انجانی سی بدنظری والی کیفیت ہے زبان قابو میں رکھیں اور چند دن سرگرمیاں محدود کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی مشکل میں لگتے ہیں اس سے نکلنے کی لاکھ کوشش کی مگر کامیابی نہیں مل رہی اس وقت صورتحال آپ کو دوبارہ تمام حالات کا ازسر نو جائزہ لینا ہو گا تب مسئلہ معلوم ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر آپ کو کسی انجانی سی بندش نے جکڑ لیا ہے آپ لاکھ کوشش کر لیں اپنے مقصد میں کامیابی کی، جب تک یہ بندش نہیں ٹوٹے گی صورتحال بھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اللہ کا شکر ادا کریں جس نے آپکو مشکل سے نکال دیا ہے اس وقت صرف خاموشی سے اپنے روزگار کی طرف آ جائیں تو بہتر ہے ورنہ آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک وقت میں صرف ایک کام پر توجہ دیں اور جن کے پاس سرمایہ کاری کےلئے پیسے ہیں وہ زمین وغیرہ کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں آج کا دن آپ کےلئے خاص اہم ہو سکتا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جکڑن تو ہے اور شدید ہے جس کی وجہ سے آپ کےلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیںگے اُس میں ناکامی مل سکتی ہے پہلے جکڑن ختم کریں۔

یہ بھی پڑھیں