Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

معروف برطانوی باکسررکی ہیٹن انتقال کر گئے

لندن(نیوز ڈیسک)سابق ورلڈ چیمپئن اور نامور کھلاڑی اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 46 سالہ رکی ہیٹن انتقال کر گئے ہیں ، وہ مانچسٹر میں اپنے گھر میں مردہ پائےگئے۔ پولیس کی جانب سے رکی ہیٹن کی موت کو مشکوک قرار نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق ورلڈ چیمپئن برطانوی باکسر رکی ہیٹن نے 2012 میں انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔انہوں نےکریئر کے دوران 48 مقابلوں میں سے 45 جیتے۔

خیال رہے کہ رکی ہیٹن نے رواں سال دبئی میں شیڈول ایک ایونٹ میں واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں۔آج بروز پیر15ستمبر2025موسم کی صورتحال جانئے

یہ بھی پڑھیں