ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جن لوگوں پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں وہ بہت بڑے دھوکے سے دوچار کر سکتے ہیں اور آپ کےلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں آج ہوشیار رہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بار پھر صورتحال خراب چل رہی ہے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملتا اس لئے صدقہ دیں اور آج کل یا حیی ّ یا قیوم پڑھنے پر پورا ضرور رکھیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دِنوں سے بندش محسوس کر رہے ہیں شاید وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں ایسا ہی معاملہ دکھائی دیتا ہے آپ دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور یا کریم یا سلامُ کا ورد کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک انجان جگہ سے اللہ ضرور مدد فراہم کریں گے اور جس بھی پریشانی سے گزر رہے ہیں آج اس کی تکلیف کم ہو سکے گی بس زیادہ ڈپریشن ذہن پر سوا نہ کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس کے بارے میں انجان ہیں آپ کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور آج کوشش کریں کہ صرف جائز کام ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بندش محسوس ہو رہی ہو گی جو رکاوٹیں آ رہی ہیں اُس سے نکلنے کا راستہ پہلے بندش کا خاتمہ ہے آپ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا شروع کر دیں روزانہ۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ جن امور میںان دِنوںمشکلات کا شکار ہیں اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ جلد آپ کو ان سے نکال دیں گے پریشان نہ ہوں غیر متوقع راستہ سامنے آ جائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اور اُس سے نکلنا ناممکن سا دکھائی دے رہا تھا انشاءاللہ وہ راستہ ملے گا جو کبھی تصور میں بھی نہ ہو گا پورے توکل سے کام لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج وہ اہم کام ہو جانے کی اُمید ہے انشاءاللہ جو کافی دِنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا اس وقت وقتی ٹینشن ضرور ہے مگر یہ اب بڑی جلدی دور ہو رہی ہے فکر نہ کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج آپ کو اس طرف جانے کی ضرورت نہیں ہے جہاں سے پہلے بھی نقصان ہو چکا تھا اور جس مسئلے نے کافی دِنوں سے تنگ کیا ہوا تھا وہ انشاءاللہ ایک دو دن میں حل ہو گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کے لئے وہ راستہ کھل جانے کے امکانات بڑے روشن ہیں جو کافی عرصے سے بند پڑے ہوئے تھے اور جن لوگوں سے رابطے ٹوٹ گئے تھے وہ بھی بحال ہو سکتے ہیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن مبارک ثابت ہو گا کسی حوالے سے کوئی خوشخبری ہے جو آپ کی کافی پریشانیوں کا حل لے کر آ رہی ہے فکر مند ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔




