Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے، 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبرپختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندی، نا اہلی،گورنرراج، 9 مئی کیسز اورپاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ06 دسمبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟

یہ بھی پڑھیں