Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

دو فٹ کے نوجوان کا سوٹ سلائی کی پوری قیمت مانگنے پر احتجاج

نوشہرو فیروز (ویب ڈیسک)عید قریب آتے ہی درزیوں کی چاندی ہوجاتی ہے اور کپروں کی سلائی کے منہ مانگے دام وصول کئے جاتے ہیں، بچہ ہو یا بڑا سب کے جوڑے کی قیمت یکساں مقرر کردی جاتی ہے۔

بچوں کے کپڑوں کی سلائی کی اتنی قیمت سن کر والدین تو پریشان ہو ہی جاتے ہیں، لیکن کچھ بڑے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے قد کی وجہ سے احتجاج کرتے اور درزیوں سے الجھتے نظر آتے ہیں کہ اتنا چھوٹا سا سوٹ سینے کے اتنے پیسے کیوں دیں؟
مزیدپڑھیں :پاکستان اور بھارت نے کینیڈا کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، خفیہ ایجنسی کا دعویٰ
انہی افراد میں سے ایک نوشہرو فیروز کے وقار ہیسبانی ہیں جن کا قد دو فٹ ہے۔

وقار قیمتوں کے حوالے سے درزیوں کی من مانی سے پریشان ہیں اور اس بار نئے کپڑوں کے بغیر عید کریں گے۔

وقار نے درزیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ درزی ایک جوڑے کی سلائی کے 1500 روپے مانگ رہا ہے، مجھے 200 سے 300 روپے مزدوری کے ملتے ہیں۔

دو فٹ کے وقار نے مطالبہ کیا کہ ضلع انتظامیہ نوٹس لے کر زیادہ سلائی لینے والے درزیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں