شنگھائی (نیوزڈیسک)چین نے انسانی جذبات کا اظہار کرنے والا پہلا روبوٹ تیار کرلی.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ روبوٹ حیرت انگیز طور پر انسانوں کی طرح خوش اور غمگین ہونے کا اظہار کر سکتا ہے۔
اس روبوٹ کو گوآنگوہا نمبر 1 کا نام دیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز طور پر چہرے کے مختلف تاثرات کا اظہار بھی کرسکتا ہے، اسے روبوٹس سے متعلق آرٹیفشل انٹیلی جنس کانفرنس میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا .
شنگھائی کی فوڈان یونیورسٹی کی طرف سے تیار کردہ یہ روبوٹ تقربیاً 165 سینٹی میٹر لمبا اور اور 62 کلو گرام وزنی ہے، یہ روبوٹ اپنے ہاتھوں کو آسانی سے حرکت کرنے کے ساتھ ساتھ با آسانی چہل قدمی بھی کرتا ہےجو کہ انتہائی لچکدار ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے چین کی عمر رسیدہ آبادی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا ہے۔


