Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خاتون نے محبت میں تمام حدیں پار کردیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کی ایک ایسی خاتون نے حال ہی میں سب کی توجہ حاصل کرلی ،خاتون نےنہ صرف شہد کی مکھیوں کو اپنے گھر میں جگہ دے ڈالی بلکہ اپنے بیڈ روم تک بھی رسائی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والی مارگریٹ کو متعدد بار شہد کی مکھیوں نے ڈنگ مارا ہے، تاہم اب انہیں ڈنگ اثر نہیں کرتا بلکہ انہیں اچھا محسوس ہوتا ہے۔

جبکہ ان شہد مکھیوں کو اپنے آس پاس رکھنے میں اور ان کی آواز سے مارگریٹ کو سکون ملتا ہے، مارگریٹ کے حوالے سے پروگرام بھی امریکی ٹی وی پر نشر ہو چکا ہے، جس میں ایسے ہی افراد کا تذکرہ کیا جاتا ہے جو کہ عام نہیں ہوتے ہیں۔

مارگریٹ کا کہنا تھا کہ میں جسم کے ہر حصے پر شہد کی مکھیوں سے ڈنگ لگواتی ہوں، یہاں تک کہ ہونٹ، ماتھے، انگلیوں پر بھی، ایسا کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق مارگریٹ کا یہ عمل پر نشہ بن گیا ہے اور وہ گزشتہ 10 سال سے کر رہی ہیں۔

شروعات میں اگرچہ وہ یہ سب بنا سوچے سمجھے کرتیں، مگر اس کے بعد عادت بن گئی اور اب اس سے وہ محظوظ ہوتی ہیں۔

وہ بتاتی ہیں کہ پہلی مرتبہ جب ڈنگ لگا تو امید سے کم درد ہوا، لیکن اس سب میں مارگریٹ کے شوہر اہلیہ کی اس عادت کو لے کر پریشان ہیں۔

شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ ہمیشہ سے ہی ان چیزوں میں سکون تلاش کرتی ہیں جو کہ غیر معمولی ہوتی ہے، جب تک اہلیہ 15 ڈنگ نہ کھالیں تو انہیں سکون نہیں ملتا ہے۔ مجھے یہ صورتحال شدید تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اب تک مارگریٹ 50 ہزار سے زائد ڈنگ کھا چکی ہیں، جبکہ اب بھی وہ پُر امید ہیں کہ یہ مکھیاں انہیں سکون فراہم کرتی رہیں گی۔
مزیدپڑھیں :برصغیر میں ماضی قریب کی دینی جدوجہد

یہ بھی پڑھیں