Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

زمین پر پڑے 20 ڈالرز نے امریکی شہری کی زندگی بدل دی

نیویارک(نیوزڈیسک)مشہور مقولہ ہے کہ جب رب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے، ایسا ہی کچھ ایک غریب امریکی شہری کیساتھ واقعہ پیش آیا جو انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا تھا کہ اچانک زمین پر پڑے نوٹ نے اس کی زندگی بدل کررکھ دی۔

عالمی جریدے کے مطابق امریکی غریب شہری کو زمین پرپڑے 20 ڈالر کے نوٹ نے کروڑ پتی بنادیا۔غیر ریاست نارتھ کیرولینا میں غریب امریکی شہری کوگھر کا سودا سلف لانے کیلئے دکان پرجاتے ہوئے پارکنگ ایریا سے ملے 20 ڈالرز کے نوٹ نے اس کی زندگی بدل دی۔

امریکی شہری نے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور 10 لاکھ ڈالرز (28 کروڑ پاکستانی روپے) روپے جیت لئے۔رپورٹ کے مطابق وہ شخص لاٹری کے ٹکٹ کی بجائے کوئی دوسرا ٹکٹ خریدنا چاہتا تھا مگر وہ دکان میں موجود ہی نہیں تھا۔لاٹری جیتنے کے بعد انہیں انعامی رقم دی گئی اور جیری ہکس نے پوری رقم ایک ساتھ لینے کا فیصلہ کیا۔

اسے ٹیکسوں کی رقم کاٹنے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار ڈالرز دیے گئے جسے وہ اپنی فیملی پر خرچ کرنا چاہتے ہیں اور 56 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس شخص نے کہا کہ ہم سب ایک مقامی ہوٹل میں جاکر وہاں جو کچھ موجود ہوگا وہ سب چیزیں کھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں