Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ایلون مسک نے اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی

ٹیسلا اسپیس و اسپیس ایکس کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا ڈسپلے نام تبدیل کرلیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے ”گارکلون رسٹ“ (Gorklon Rust) رکھ لیا ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، مسک نے اپنے پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔

گروک دراصل ایلون مسک کی AI کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔

مسک نے ”گورک“، جو کہ ان کے AI چیٹ بوٹ گروک کا پیروڈی اکاؤنٹ ہے، کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ”سپر @گورک، میری پروفائل پکچر تمھاری والی سے تبدیل کی ہے، کیا خیال ہے؟“

گورک اکاؤنٹ نے فوری طور پر جواب دیا، ”ٹھیک ہے، مگر کیا تمہیں میرا پورا چہرہ کاپی کرنا ضروری تھا؟“

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تبدیلی کو ”گروک“ اور ”رسٹ“ کے امتزاج کے طور پر دیکھا۔ ”گروک“ مسک کی AI کمپنی xAI کا چیٹ بوٹ ہے، جبکہ ”رسٹ“ ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ممکنہ طور پر کمپنی کے تکنیکی ڈھانچے کا حصہ ہو سکتی ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب ایلون مسک نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ کا نام تبدیل کیا ہو۔ دسمبر میں، انہوں نے اپنا نام ”کیکیس میکسیمس“ رکھا تھا، اور فروری میں اسے ”ہیری بولز“ میں تبدیل کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں