Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کرینہ کپور نے جسپریت بمراہ کو کیا چیلنج کیا؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

پوسٹ میں انہوں نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ہلکے پھلکے انداز میں چیلنج کیا۔

45 سالہ اداکارہ اکثر اپنے بچوں کے ساتھ گزارے گئے خوش گوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر چند تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر میں وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دیں۔

فوٹو: اسکرین گریب
تصاویر کے ساتھ کرینہ کپور نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ سے بھی مقابلہ کرسکتی ہوں۔

تصاویر میں اداکارہ گلابی شرٹ، نیلی جینز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس نظر آئیں جب کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کا پُرجوش انداز مداحوں کو خوب پسند آیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا تھا کہ میرے بیٹے تیمور کو فلموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کا بھی بے حد شوق ہے ، وہ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور دباؤ کے لمحات میں بھی اپنی خطرناک یارکرز کے لیے مشہور ہیں۔

مزید پڑھیں۔ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، بیرونِ ملک مواقع سے فائدہ اٹھائیں، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں