اسلام آباد(ویب ڈیسک)پورا رمضان سحر و افطار کی تیاریوں میں مصروف رہنے والی ماں کو خوش کرنے کیلئے تین بیٹوں نے محبت بھرا منفرد انداز اپنا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تین بھائیوں نے رمضان کے آخری دن اپنی والدہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں سونے کی انگوٹھیاں بطور تحفہ پیش کیں۔ بیٹوں کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے پورے مہینے ان کیلئے سحر و افطار کا اہتمام کیا اور بے حد محنت کی، اسی محبت اور قربانی کے اعتراف میں انہوں نے یہ تحفہ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے اپنی والدہ کے پاس جا کر انہیں سرپرائز دیتے ہیں اور محبت بھرے انداز میں کہتے ہیں کہ یہ “حق الملح” ہے، یعنی وہ محنت اور خدمت کا حق جو والدہ نے ان کیلئے ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے والدہ کیلئے دعا بھی کی کہ اللہ انہیں صحت اور لمبی عمر عطا کرے۔
والدہ نے بیٹوں کی اس محبت پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس خوبصورت لمحے کو خوب سراہ رہے ہیں اور ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو دیکھنے والوں کو ماں کی قربانیوں کی یاد دلا رہی ہے اور والدین کی خدمت اور احترام کا پیغام دے رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:اس ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 150 اور ڈیزل میں 250 روپے اضافہ روکا گیا، عطا تارڑ
