Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارِس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جب کہ یارِس کے ایک قسم، سی وی ٹی ایروکی نے پیداوار بند کر دی ہے۔

انڈس موٹرز نے Yaris 1.3 MTLO، 1.3 CVTLO، 1.3 MTHI اور 1.3 CVTHI کی قیمتیں بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ66 ہزار روپے مقرر کردی ہیں۔

اس سے قبل یارس کے یہ ویریئنٹس بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار میں دستیاب تھے، ان کی قیمتیں 73 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 33 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پروڈکشن روکنے کا فیصلہ یارس کے دیگر ویریئنٹس کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ GLX CVT کی قیمت میں 3 لاکھ 4 ہزار روپےروپے کا اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں