Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

عامر تانبا کے قتل کی کڑیاں بھارت سے ملتی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے ووقت کافی رش رہتا ہے ، اس سلسلے میں خواجہ آصف سے بات ہوئی ہے جلد اس پر کام کریں گے، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹس لیپس ہوئے اور اوور بل ہوئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌زہر کا خدشہ،بشریٰ بی بی کی میڈیکل چیک اپ کے لیے درخواست دائر

غریب عوام کو بھی بجلی کمپنی نے اووبل کیاہوا تھا ، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اووربلنگ کا خاتمہ کرینگے، اور اس کو روکیں گے ۔ جلد سائیبر کرائم کے حوالے سے جلد کام کرینگے ۔ ہم الیکٹرانکس گیٹس پر بھی کام کررہے ہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کاافسوسناک واقعہ پر جلد پیشرفت متوقع ہے ۔

پاکستان ہونیوالے قتل وغارت میں بھارت کا ہاتھ ہے ۔ تمام شواہد بھارت کی طرف جارہے ہیں۔عامر تانبا کے قتل کے شواہد بھی اسی طرح کے ہیں . تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم بھارت پاکستان میں براہ راست قتل کے واقعات میں ملوث ہے

یہ بھی پڑھیں