پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
بشریٰ بی بی نے وکیل شعیب شاہین کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
مزید پڑھیں: روٹی قیمتوں پرکمی سےمتعلق مذمتی بیان مہنگا پڑ گیا،آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر کوغائب کر دیا گیا
درخواست گزار بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ زہرکے خدشے سے میری صحت متاثر ہوسکتی ہے۔
بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ٹیسٹ شوکت خانم یا کسی بھی نجی ہسپتال میں کرانے کی اجازت دی جائے۔




