راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی رات گئے سے لاپتہ ہو گئے ،صدر ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے صاحبزادے حمزہ قریشی نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔
گزشتہ رات تقریبا 1 بجے تین نا معلوم افراد ائے اور والد کو ساتھ لے گئے،والد کے بارے کوئی معلومات نہیں کہاں ہیں.
مزید پڑھیں: “ہمیں تم سے پیار ہے “اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے ‘ اسرائیلی شہریوں کے پیاربھرےپیغامات جاری
نامعلوم افراد سے دریافت کرنے پر بتایا کہ نیو ٹاون تھانہ سے آئے ہیں،ڈی سی راولپنڈی سے روٹی نان کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہے۔




