Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

“ہمیں تم سے پیار ہے “اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے ‘ اسرائیلی شہریوں کے پیاربھرےپیغامات جاری

اسرائیلی شہریوں نے ایرانی حملے کو ناکام بنانے میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے پر اردن کے شاہ عبداللہ کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔

سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں نے اپنے پیار بھرے پیغامات میں کہا کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔

 مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز جدہ میں 50 مسافروں کو بھول گئی

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملے کے موقع پر اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی بار فوجی تعاون کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کو کارروائیوں کے لیے فضائی حدود نہیں دی جائیں گی اور ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو اردنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں