واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو میزائل کے پرزے فراہم کرنے والی کمپنیوں پر حالیہ پابندیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
حالیہ پابندیوں کے باوجود امریکہ اور پاکستان کے درمیان اختلاف کی کوئی صورت نہیں۔گزشتہ ہفتے، بائیڈن انتظامیہ نے تین چینی اور ایک بیلاروسی کمپنیوں پر مبینہ طور پر پاکستان کے میزائل پروگرام کیلئے دوہری استعمال کے اجزاء کی فراہمی کے الزام میں پابندیاں عائد کی تھیں، جسے اسلام آباد نے غلط قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، پاکستان اور ایران کا موقف یکساں، دفتر خارجہ
پاکستان نے انسانی حقوق کی امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دے دیاپرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران پابندیوں سے پیدا ہونے والے ممکنہ تناؤ کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا، “پاکستان خطے میں ہمارے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔”
سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، پٹیل نے کہا: “حکومت پاکستان کے ساتھ ہمارا بہت سا تعاون جاری ہے، خاص طور پر سیکورٹی اسپیس اور تجارتی شعبے میں۔”انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی وزیر خزانہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں تھے اور انہوں نے محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک مضبوط رشتہ ہے، اور ہم اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔”



