Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، وطن کےلیےجان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ شہدا کے اعزازات ان کےلواحقین نے وصول کیے۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کاملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہمارےشہدا در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کےلیے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں