اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے وفاقی حکومت نے گھریلو، کھاد، سی این جی اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے گیس مزید مہنگی کرنےکی تیاریاں شروع کر دیں۔سرکاری حکام کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے3 پلان دیئے گئے ہیں، آئی ایم ایف کو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دیدی۔
گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی غور کیا گیا،وصولی، اصلاحات اور ٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شیئر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف مشن سےگیس سیکٹر کیلئے ٹیرف، گردشی قرض اور ریفارمز پر مذاکرات ہونگے
جن اضلاع میں سوئی گیس کی سہولت نہیں وہاں اپل پی جی پلانٹ لگائے جائیں گے،قرارداد منظور
آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس نرخوں میں اضافے کی تجویز ہے، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز پیش کردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے شیئر پلان کے مطابق تندوروں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز ۔

