Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اسلام آباد، خوفناک آگ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خوفناک آگ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،نیشنل پارک کا بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ مارگلہ کے پہاڑ ایم ایف 16 چیڑاں دی گلی کے علاقے میں آگ لگ گئی، سی ڈی اے انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا کے بہاؤ کی وجہ سے آگ کا پھیلاؤ روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے، فائیر فائٹرز کی جانب سے آگے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جوں جوں ہوا کا دبائو بڑھتا جارہا ہے مارگلہ ہلز پر آگ تیز ہوتی جارہی ہے ۔نیشنل پارک کے ارد گرد 11 بجے سے لگی اآگ جو اب مزید بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں