لاہور(نیوز ڈیسک)سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یا بچے کو نوکری ملنا بند، پنجاب حکومت نے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے کا لفظ ختم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں،تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی، نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ ترامیم کے بعد جہاں 17 اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو مانا نہیں جائے گا۔
جبکہ سرکاری ملازمین کے لئے یہ کوئی اچھی خبر نہیں ہے اور ا س طرح واضح رہے کہ رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی، اس رول کے خاتمے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہو گا۔
پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر احتجاج روکنے کیلئے لاہور مکمل سیل ،داخلی راستے بند، 600 کارکن گرفتار


