اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کی لاہور میں احتجاج کی کال سے قبل لاہور کے داخلی راستوں پر کنٹینرز لگ گئےپی ٹی آئی لاہور کی قیادت روپوش، 600 کارکنان گرفتار۔حراست میں لیے گئے کارکنان ہر ایک ڈویژن کے تھانے میں منتقل کردیئے .
لاہور پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن ،میاں اسلم، حماد اظہر، حافظ فرحت، شیخ امتیاز لیڈرشپ غائب ،سیکورٹی کیلئے آج لاہور میں 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کردیئے ،مینار پاکستان کی جانب جانے والے راستے سیل۔
شاہدرہ سے مینار پاکستان جانیوالے راستوں پر کنٹینرز لگا کر راوی روڈ کو بند کردیا،لاہور، جاتی امراء سے آنے جانے والا راستہ کنٹینرز لگا کر بند،، موٹروے، بابو سابو، ٹھوکر انٹرچینج کو بھی کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا۔
لاہور، رنگ روڈ، شاہدرہ 32 چوک پر بھی کنٹینرز لگا کر داخلی راستوں کو بند کردیا۔ مینار پاکستان کے داخلی راستوں گیٹ پر کنٹینرز لگادیے،اسلام آباد راولپنڈی میں راستے اور موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی بندش جاری
، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری، علی امین گنڈاپور اٹک پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس سے تاریخی مقام تک کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔
داتا دربار، بھاٹی گیٹ اور ریلوے سٹیشن جیسی اہم سڑکوں کو بھی سیل کر دیا ۔ شاہدرہ، بتی چوک اور امامیہ کالونی کے اہم داخلی راستے مکمل طور پر بند ہیں، جس سے ان علاقوں میں ٹریفک کا داخل ہونا ناممکن ہے۔مزید برآں، مینارِ پاکستان چاروں اطراف کا میدان پانی سے بھر دیا۔
بھائی کو گرفتار کر لیاپھر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسد قیصرڈٹ گئے


