Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سری لنکا میں کئی سالوں سے قید 56 پاکستانیوں کولینے کیلئے طیارہ روانہ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں، کئی سال سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ۔محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ 3ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی۔

عبدالعلیم خان قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں