ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کل سے ملتان میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کپتان شان مسعود نے میچ سے قبل ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔میچ کے اعلان کردہ ٹیم میں شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے بھی ہفتہ کے روز میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان اولی پوپ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ(وکٹ کیپر)، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس(ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اس لیے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔
کل پی ٹی آئی کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی،عظمیٰ بخاری

