Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

کل پی ٹی آئی کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی،عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی گئی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی بہترین سٹریٹجی سے بلوائیوں کی بغاوت ناکام بنائی گئی، شرپسندوں کے پتھراؤ سے ایک سینئر پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ درجنوں زخمی ہیں، یہ دہشتگرد اور فسادی کہتے ہمارا احتجاج پرامن تھا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کے ذریعے فیڈریشن پر یلغار کی گئی، احتجاج میں خیبرپختونخوا کی پولیس کے اہلکاروں اور افغان شہریوں کی شرکت باعث تشویش اور تحقیق طلب ہے۔ عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک فساد اور اسکے ماسٹر مائنڈ کو اس مرتبہ بھی مسترد کر دیا، جو انقلاب لانے نکلے تھے اب وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، جس کے اپنے بچے لندن میں بیٹھے وہ قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے افسوس ہے ان والدین پر جو اپنے بچوں کو اس فتنے کی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں، کیا خیبر پختونخوا کے لوگوں کی قسمت میں دھرنے، جلسے اور مار دھاڑ ہی باقی رہ گئے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ جو بہترین معیار زندگی کی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو مل رہی وہی سہولیات کے پی کے عوام کا بھی حق ہیں، کے پی کے عوام کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے ان شرپسندوں کا محاسبہ کرنا چاہیے، پاکستان جب بھی ٹریک پر آتا ہے تو ایسے فتنے رخنہ ڈالنے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔

کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے: اداکارہ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں