Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے: اداکارہ کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینئل نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر لڑکیوں کو ہراساں کرنا عام بات ہے۔حال ہی میں اداکارہ ازیکا ڈینئل نجی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ازیکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی آزادی اور خودمختاری کی تحریکوں کے باوجود ہراسانی میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی، کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنیوالے افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لڑکیاں کام کے لیے گھروں سے نکلتی ہیں ایسا نہیں کہ وہ اپنے رشتے تلاش کرنے نکلی ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایئر ہوسٹس تھیں اور فضائی میزبانی کی ملازمت کے دوران ہی انہیں ڈراموں میں کام کی پیشکش ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس کی ملازمت کے دوران فضائی سفر کرنیوالے بعض افراد مجھے اپنا بزنس کارڈ دیتے تھے جس پر مجھے غصہ آتا تھا لیکن میں خاموش ہوجاتی تھی، کام کے دوران فضائی میزبانوں کو بزنس کارڈز دینا ہراسانی ہے اور میرا خیال ہے ایسے معاملات اب بھی ہوتے ہیں۔ شوبز کیریئر سے متعلق سوال کے جواب میں ازیکا کا کہنا تھا کہ میں نے ایئرہوسٹس کی ملازمت چھوڑ کر 2010 میں ماڈلنگ اور شوبز کیریئر کا آغاز کیا لیکن پہلے منصوبے کے بعد 2سال تک مجھے مزید کام نہیں ملا، اب میں جلد ہی ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی، میں نے پہلی بار کوئی مشکل کردار کیا ہے لیکن اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتا سکتی۔
پی ٹی آئی احتجاج: جڑواں شہروں میں معمولات زندگی، موبائل فون سروسز بحال ہونا شروع

یہ بھی پڑھیں