لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب عاقب جاوید یا جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفےکے بعد نئےکوچ پر مشاورت کی گئی ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے۔خیال رہے کہ عاقب جاوید سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور ڈائرکٹرکرکٹ آپریشنز بھی رہ چکےہیں۔
عاقب جاوید دورہ آسٹریلیا اور زمبابوےکے لیے ہیڈکوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق شارٹ لسٹ میں لوکل کوچزبھی شامل ہیں جب کہ پی سی بی کی مینٹورزپربھی نظریں ہیں، لوکل کوچز سے معاملات حل ہوگئے تو ان میں سے بھی ہیڈ کوچ لگایا جاسکتا ہے۔
فخرزمان کا دل ٹوٹ گیا؟ اہم فیصلہ لینے کےلئے تیار


