Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد( نیوزڈیسک) ملکی معیشت میں اتار چڑھاؤ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یکم اگست سے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 82 پیسے کمی متوقع ہے، جس کے بعد نئی متوقع قیمت 265 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت ملک بھر میں پٹرول 272 روپے 15 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا ہے، لہٰذا قیمت میں ممکنہ کمی عوام کے لیے خوش آئند خبر ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی توقع ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے، جس کے بعد نئی ممکنہ قیمت 282 روپے 67 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ڈیزل 284 روپے 35 پیسے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم اگست کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان 31 جولائی کی شب متوقع ہے، تاہم ابتدائی تجزیات کے مطابق حکومت قیمتوں میں کمی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
مزیدپڑھیں :عدلیہ کے ٹوتھرڈ مینڈیٹ دلانے کے بعد اب ستائیسویں ترمیم لائیں یا اٹھائیسویں فرق نہیں پڑتا ،ماہر قانون عابد زبیری

یہ بھی پڑھیں