فیصل آباد(اوصاف نیوز)فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے 167 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔
عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔
رکن قومی اسمبلی ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو اس مقدمے سے بری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے غلام محمد آباد میں درج 9 مئی کے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔
عدالت نے 58 ملزمان کو 10، 10 سال کی سزا سنائی ہے۔
بھارتی آبی جارحیت، دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کی وارننگ



