اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی حکومت نے عوام کو کم قیمت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس سکیم کے تحت شہری صرف 8300 روپے جمع کرا کے جدید الیکٹرک اسکوٹر حاصل کر سکیں گے۔
حکومتی اعلان کے مطابق یہ اسکوٹر لیتھیم بیٹری سے چلتا ہے جو 72 وولٹ 30 ایمپئیر کی ہے۔ ایک چارج پر یہ اسکوٹر تقریباً 100 سے 125 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیٹری پر کمپنی کی جانب سے 3 سال کی وارنٹی بھی دی جائے گی۔
اہم بات یہ ہے کہ اس سکیم پر کوئی ڈاؤن پیمنٹ، اضافی ادائیگی یا سود (مارک اپ) لاگو نہیں ہوگا۔ شہری صرف ابتدائی رقم جمع کرا کے پہلے ہی دن اسکوٹر اپنے ساتھ لے جا سکیں گے، جبکہ قسطیں بعد میں آسان شرائط پر ادا کی جائیں گی۔
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سکیم میں 25 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی محفوظ اور کم خرچ سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
درخواست دینے کے خواہش مند افراد کو صرف بنیادی دستاویزات کے ساتھ سرکاری پورٹل پر اپلائی کرنا ہوگا۔ متعلقہ حکام کے مطابق یہ سکیم زیرو پرسنٹ انٹرسٹ کے تحت متعارف کرائی گئی ہے اور اس کا مقصد مہنگائی کے دور میں عوام کو سفری مشکلات سے بچانا ہے۔
@airpakistan3 0345-1708888 , Prime Minister electric bike scheme #viral #bike #eve #china ♬ original sound – AirPakistan
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکار اشیش کپور خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
