Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پنجاب بھر میں10 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 10 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظرنافذ کی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کے تحت صوبے میں جلسے، جلوسوں اور دھرنے پر بھی پابندی ہوگی،اس کے علاوہ صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں بڑی کارروائی،اہم راہنما مارا گیا،افغان میڈیا کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں