اسلام آباد (کامرس نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت رواں ہفتے عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں اب تک ڈیزل 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول 155 روپے فی لیٹر تک سستا کیا جا چکا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان عالمی مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹر سفیان مقیم نے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں مسترد کر دیں


