Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد کتنی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(اوصاف نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی

، 2030 تک جدید گاڑیوں کی فروخت کا ہدف 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔مختلف بین الاقوامی کمپنیاں مقامی پیداوار کے لیے دلچسپی لے رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت میں ہوا، جس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پالیسی میں تضادات موجود ہیں کیونکہ بجٹ منظوری کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی سے اتفاق کیا ہے

1.4 ارب ڈالر کی فنانسنگ اور آئی ایف سی کی جانب سے 1.8 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ پالیسی سے تیل کی درآمد میں ایک ارب ڈالر سالانہ بچت ہوگی جبکہ صحت کے شعبے پر اس کے اثرات کے لیے 45 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ملک میں 2024 تک 76 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں موجود ہیں

اور مختلف بین الاقوامی کمپنیاں مقامی پیداوار کے لیے دلچسپی لے رہی ہیں۔2030 تک 30 فیصد فروخت کا ہدف اور 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی الیکٹرک موٹر سائیکل پر 80ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔

، جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا ریٹ 92 روپے سے کم کر کے 39 روپے 7 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔سیکرٹری صنعت کے مطابق نیشنل انرجی کنٹرول اتھارٹی چارجنگ اسٹیشنز کو ریگولیٹ کریگی۔ یہ بھی پڑھیں:روہت شرما نے ون ڈے میں رنز بنانے کا ریکارڈ بنا کر گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا

مزید پڑھیں : سٹےبازی، مشہور کھلاڑی کوچ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیں