لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب میں ایک سو سے کم طلبہ والے سکولز کے آؤٹ سورسنگ کے عمل میں تیز رفتاری لائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجو کیشن کے مطابق دسمبر میں مزید ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔ فیز تھری میں تقریباً 2،500 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق فیزون میں 5،863 اور فیز ٹو میں 4،453 سکول پہلے ہی ٹھیکے پر دیے جا چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ فیزون اور فیز ٹو میں پرائیوٹ آنرز کی جانب سے واپس کیے گئے سکول بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے ۔ –
اب تک پنجاب میں 10،000 سے زائد سکولز آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں، جبکہ کل 13،000 سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا ہدف ہے ۔ باقی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے دسمبر میں فیز تھری کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: پنجاب بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے حوالے بڑی خبر

