Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مساجد میں غیرقانونی افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے اعلانات کی ہدایت

لاہور( اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی کو جائیداد کرائے پر دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا۔

اجلاس میں گھروں، دکانوں، کارخانوں، ہوٹلوں، پٹرول پمپس وغیرہ کو کرائے پر دینے سے متعلق روزانہ کی رپورٹ طلب کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔

اجلاس میں متعلقہ علاقے کے پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی جائیدادوں کی رپورٹ دینے کا ذمہ دار بنایا گیا اور تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا فیلڈ سروے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں وزٹ ویزے یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ غیر قانونی طور پر کام کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اجلاس کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ افغانوں کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو جائیدادیں کرائے پر دینے کے 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں، صوبے کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لیے 45 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو طورخم بارڈر پر رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:ن لیگ کا پی پی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں