لاہور( اوصاف نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار عبدالرؤف نے نوجوان کرکٹرز کے بجائے بابر اعظم اور سینئر کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرنے پر سوال اٹھایا۔
نجی ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو واپس لایا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ آپ کو نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں برقرار رکھنا چاہیے تھا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے زور دے کر کہا کہ بہت سے نوجوان کرکٹرز انتظار میں ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کیا ہے۔
وہ آپ کے نوجوان کرکٹرز کو نظر انداز کر رہے ہیں اور پھر وہی سینئر کھلاڑیوں کو بار بار واپس لا رہے ہیں، میرے خیال میں انتظامیہ نے اس میں غلطی کی ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ انہیں آگے کیسے لے جانا ہے۔
عبدالرؤف نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے بھی آپ نے نوجوانوں کو بینچ پر رکھا اور جب میگا ایونٹ آیا تو آپ نے انہیں میچز دینے شروع کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ جب آپ کا چیئرمین بار بار تبدیل ہو رہا ہے اور آپ کی سلیکشن کمیٹی بھی تبدیل ہو رہی ہے، اس کے علاوہ آپ کے کوچ اور ٹیم مینجمنٹ بھی بار بار تبدیل ہو رہی ہے۔
اسی طرح کچھ کھلاڑیوں کو اندر رکھا جا رہا ہے اور کچھ کو باہر پھینکا جا رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ اس میں ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے کوئی طویل المدتی پالیسی اور وژن نہیں ہے۔
عبدالرؤف نے کہا کہ ایک کوچ سینئر کھلاڑیوں کو ہٹاتا ہے جو کارکردگی نہیں دکھا رہے تھے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا جاتا ہے، پھر ایک اور سلیکشن کمیٹی آتی ہے اور باہر نکالے گئے کھلاڑیوں کو واپس لاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو دوبارہ ٹیم سے باہر کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک عجیب قسم کی کھچڑی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پاؤں۔ جب تک بورڈ مستقل نہیں ہو جاتا، اسے جاری رکھنا بہت مشکل ہو گا۔
مزید پڑھیں:حکومت کاگاڑی مالکان کو الٹی میٹم! اہم خبر جانئے؟

