Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

خوشخبر ی:TOYOTA کمپنی نے خریداروں کیلئے شاندار آفر لگا دی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ٹویوٹا کار ساز کمپنی نے خریداروں کے لئے ایک شاندار آفرنکالی ہے جس سے فائدہ اٹھاتے صارفین گاڑی کے مالک بن سکتے ہیں۔

نجی بینک نے ٹویوٹا کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) رکھنے والے صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ٹویوٹا کراس (Toyota Cross) کی خریداری پر اضافی اشیاء اور گاڑی کی سروس پر رعایت دی جا رہی ہے۔

یہ پیشکش “روشن اپنی کار” پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں گاڑیاں خریدنے کے عمل کو آسان بنانا ہے، نجی بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حامل افراد جو ٹویوٹا کراس خریدیں گے، انہیں بغیر کسی اضافی قیمت کے درج ذیل اشیاء فراہم کی جائیں گی:

گاڑی کا ٹاپ کور، کی چین، ٹشو باکس،میٹس، کار پرفیوم، انڈر کوٹنگ، Loyalty Card، اسٹیئرنگ کور، ڈیش کور، Full Flooring، سن شیڈز شامل ہیں۔

یہ تمام اشیاء ایک خصوصی پیکیج کی صورت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کو گاڑی کی مکینکل سروس پر 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی پک اینڈ ڈراپ سروس بھی شامل ہے، تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ پیشکش 31 جون 2026 تک دستیاب ہے اس آفر سے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) رکھتے ہیں، شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں