Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اغوا میں ملوث سی سی ڈی انسپکٹر ڈرامائی انداز میں رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور (‌اوصاف نیوز) پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث سی سی ڈی انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

سی سی ڈی انسپکٹر اغوا برائے تاوان کیس کا ماسٹر مائنڈ نکلا، انسپکٹر جاوید اقبال نے کانسٹیبل کے ساتھ مل کر تاجر کو کاہنہ سے اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، رقم نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مغوی ولید کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے میں ڈیل طے پاگئی، ملزمان تاوان کی رقم لے کر گھر والوں کو مختلف مقامات پر ہراساں کرتے رہے۔

ملزمان نے تاوان کی رقم ایل او ایس کے قریب جمع کی، تاجر کے رہا ہونے کے بعد کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انسپکٹر جاوید اقبال اور کانسٹیبل توصیف کا سارا معاملہ سامنے آیا۔ ملزمان نے واردات کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کا پہلا سرکاری ڈیجیٹل جاب پورٹل متعارف

یہ بھی پڑھیں