Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قومی اسمبلی میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے دلچسپ جملوں پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ہونے والے دلچسپ مکالمے نے ایوان کا ماحول خوشگوار بنا دیا، جس پر ارکان اسمبلی بے اختیار قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بے حد احترام کرتے ہیں اور ان سے مختلف امور پر تنہائی میں بھی تفصیلی گفتگو ہوتی رہتی ہے۔

وزیراعظم کی اس بات پر مولانا فضل الرحمٰن نے برجستہ انداز میں ازراہِ مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے وزیراعظم سے ایسی کوئی بات کی ہے تو وہ ایوان میں اس کا برملا اظہار کریں۔

مولانا کے اس فقرے پر ایوان میں مسکراہٹیں بکھر گئیں، تاہم وزیراعظم شہباز شریف بھی فوری جواب دینے کے لیے اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے۔

وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا،”مولانا فضل الرحمٰن سے جو باتیں ہوئی ہیں وہ راز ہیں، اگر بات نکلی تو بہت دور تک جائے گی۔”

وزیراعظم کے اس جواب پر ایوان میں زوردار قہقہے گونج اٹھے، جبکہ ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر بھی اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنجیدہ سیاسی اور قومی معاملات پر بحث کے دوران یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ ارکان کے لیے خوشگوار لمحہ ثابت ہوا۔ وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمٰن کی حاضر جوابی نے ایوان کے ماحول کو ہلکا پھلکا بنا دیا، جبکہ اجلاس کی کارروائی بعد ازاں معمول کے مطابق جاری رہی۔

مزید پڑھیں۔پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

یہ بھی پڑھیں