Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریلوے اسٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے تفتان میں کسٹمز سہولیات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن پر درآمدی و برآمدی اشیا کی لوڈنگ اور کلیئرنس کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی حدود اور جغرافیائی کوآرڈینیٹس بھی جاری کردی گئی ہے۔ نیا لینڈ کسٹمز اسٹیشن 11.75 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت تفتان ریلوے اسٹیشن کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 9 کی شق (ب) اور (ج) کو دفعہ 10 کی شق (الف) اور (ب) کے ساتھ ملا کر حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔

جاری کردہ ایس آر او 111 کے مطابق مذکورہ لینڈ کسٹمز اسٹیشن درآمدی اور برآمدی اشیا یا کسی مخصوص درجے کی اشیا کی لوڈنگ، اَن لوڈنگ اور کسٹمز کلیئرنس کے مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی شمالی حدود کسٹم ہاوٴس، پاکستان ہاوٴس اور اے سی آفس تک واقع ہیں جن کے کوآرڈینیٹس 28.974316 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.557026 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں جنوبی جانب حدود ایف سی ہیڈکوارٹر اور ایران سرحد تک محیط ہیں، جن کے کوآرڈینیٹس 28.972258 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.554341 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں۔

مغربی جانب ایران سرحد واقع ہے جس کے کوآرڈینیٹس 28.974482 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.551901 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں جبکہ مشرقی جانب سولین/ریلوے کالونی واقع ہے، جس کے کوآرڈینیٹس 28.972418 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.558779 ڈگری مشرقی طول البلد مقرر کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔رونالڈو کا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ، تاریخ رقم کر دی

یہ بھی پڑھیں