لاہور( اوصاف نیوز) این سی سی آئی اے کے لاپتہ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد کا معاملہ حل ہو گیا۔ ایف آئی اے لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان احمد کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی کے ہاتھوں اغوا نہیں ہوئے بلکہ انکوائری کے خوف سے خود چھپ گئے تھے۔ عثمان احمد نے بتایا کہ ان کے کچھ ساتھیوں کے خلاف انکوائری چل رہی تھی اور اسی دباؤ کے باعث وہ منظرِ عام سے غائب ہو گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان احمد کے خلاف جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ: پیشی کے دوران وکلاء کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار

