بنگلورو (اوصاف نیوز) بھارت میں ایک بینک کی وائی فائی آئی ڈی کو ‘پاکستان زندہ باد’ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2 روز قبل گووردھن سنگھ نامی شہری نے بنگلورو شہر کے ایک نجی بینک میں اس نام کی وائی فائی آئی ڈی دیکھ کر پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ اس حوالے سے بینک کا موقف سامنے آیا کہ بینک کے وائی فائی کی مرمت کے لیے مقامی ٹیکنیشن کی خدمات لی گئیں جس کے بعد وائی فائی کا نام تبدیل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کے لیے ٹیکنیشن سے رابطہ کیا گیا تو وہ بینک سے چلا گیا تھا اور اب اس کا نمبر بھی بند کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے ٹیکنیشن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ بھی اپنے طور پر ٹیکنیشن کی تلاش میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:بکنی پہن کر بیچ پر اتری 45 سال کی کرینہ کپور،تصاویر سوشل میڈیاپروائرل



